ریاض (11 فروری 2026): سعودی عرب کی کابینہ نے وزیر توانائی کو اردن اور ترکیہ کی حکومتوں کے ساتھ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے لیے ایک فریم ورک ایگریمنٹ ڈرافٹ اور تعاون کے معاہدے کے مسودے پر بات چیت اور دستخط کا اختیار دے دیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض میں ہونے والے اجلاس میں علاقائی سلامتی اور استحکام کی سپورٹ کے لیے مملکت کی جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ نے قطر کے ساتھ تیز رفتار الیکٹرک ریل کے معاہدے، بوسنیا ہرزیگووینا اور منگولیا کے ساتھ ویزے سے استثنیٰ کے معاہدوں، ازبکستان کے ساتھ ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت اور شام کے ساتھ صحت سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی۔
کابینہ کو ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے سے آگاہ کیا گیا، کابینہ نے سعودی عرب کی میزبانی میں دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے عالمی اتحاد کے اجلاس کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔ کابینہ نے سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Leave a Reply