Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

دانتوں کی زردی سے پریشان نہ ہوں؟ بہترین نسخہ گھر میں تیار

سفید، چمک دار اور صحت مند دانت ہر شخص کی خواہش ہوتے ہیں، دانتوں کی زردی ختم کرنے کے لیے لوگ مہنگے ترین ٹوتھ پیسٹ اور دیگر بھاری اخراجات برداشت کرتے ہیں لیکن اکثر نتائج توقع کے مطابق نہیں ملتے۔

بڑھتی عمر کے ساتھ دانتوں کی سفیدی کم ہونا ایک فطری عمل ہے، وقت گزرنے کے ساتھ دانتوں کی بیرونی تہہ گھسنے لگتی ہے جس سے اندر موجود زرد رنگ نمایاں ہو جاتا ہے۔ تاہم اگر کم عمری میں ہی دانت پیلے نظر آنے لگیں تو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’’گڈ مارننگ پاکستان‘‘ میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ نے دانتوں کی زردی ختم کرنے ان کو موتی جیسا سفید اور چمکدار بنانے کیلئے ایک بہترین نسخہ بناکر دکھایا جو نہایت سادہ اور کم خرچ ہے۔

نسخہ بنانے کا طریقہ

ڈاکٹر بلقیس کے مطابق آدھا کپ میتھی دانہ لیں اور اس میں چھ لونگ شامل کرکے اچھی طرح باریک پیس لیں۔ اس کے بعد اس میں آدھا کپ نمک ملا دیں۔ یوں گھریلو منجن تیار ہو جائے گا۔

استعمال کا طریقہ

صبح کے وقت اس پاؤڈر میں سے ایک چمچ لے کر اس میں تھوڑا سا پانی شامل کریں تاکہ پیسٹ بن جائے۔ اسے برش پر لگا کر دانتوں پر اچھی طرح مل لیں۔

ڈاکٹر بلقیس کے مطابق باقاعدگی سے استعمال کرنے سے دانتوں پر جمی میل اور داغ دھبے نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں اور سفیدی میں بہتری آتی ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کے دانتوں کے تمام داغ دھبے ایسے صاف ہوجائیں گے جیسے کبھی تھے ہی نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *