پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ فیچر جلد متعارف کروایا جائے گا۔
واٹس ایپ کی موبائل ایپس میں تو آڈیو اور ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں لیکن ویب ورژن بھی ابھی ایسا کرنا ممکن نہیں ہے تاہم بہت جلد یہ فیچر متعارف کروایا جائے گا۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر محدود بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کالز کے ساتھ صارفین اسکرین شیئرنگ بھی کرسکیں گے۔ اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور ابھی اس کے تحت ون آن ون چیٹس میں کالنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر امکان ہے کہ اسے بہت جلد بڑے پیمانے پر متعارف کرا دیا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ موبائل ایپ کی طرح ویب ورژن میں بھی کالز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔

Leave a Reply