1
تربت اطلاعات کے مطابق 29 جنوری 2026 کی شب تقریباً ایک بجے قابض پاکستانی فورسز نے تربت کے علاقے ڈکی بازار آبسر میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت افضل ولد ساوالی کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکی بازار آبسر کے رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہیں۔
خاندان نے حکامِ بالا، عدلیہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ افضل کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائی جائے اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔