Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

صوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار سے متعلق اجلاس

کوئٹہ(شجاعت نیوز)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی کی زیرِ صدارت شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے مجوزہ ایکٹ کی منظوری، انتظامی امور اور تدریسی سرگرمیوں کے آغاز سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں شہید سکندر زہری یونیورسٹی خضدار کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل، قانونی تقاضوں اور ادارے کو مکمل طور پر فعال بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے یونیورسٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادارے کے فعال ہونے سے بلوچستان کی دیگر جامعات پر طلبہ کا دباو¿ کم ہوگا اور خضدار سمیت ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی ایکٹ کی جلد منظوری سے ادارے کو درپیش انتظامی اور تعلیمی مسائل مستقل بنیادوں پر حل کیے جا سکیں گے اور تدریسی عمل باقاعدہ طور پر شروع کیا جا سکے گا اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یونیورسٹی کی قانونی و انتظامی ساخت کو جلد حتمی شکل دی جائے، ضروری اسامیوں کی منظوری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے تاکہ ادارہ مکمل طور پر فعال ہو سکے اور علاقے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی، سیکرٹری کالجز صالح بلوچ، سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز عبداللہ شاہوانی، بلوچستان انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی خضدار کے وائس چانسلر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *