Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

جی ڈی اے کو مالی طور پر خودمختار بنانا وقت کی ضرورت ہے ،سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ادارہ ترقیاتِ گوادر (جی ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا 31واں اجلاس منعقد ہوا جس میں گوادر کی مجموعی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، مالی امور اور مستقبل کے ترقیاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے
اجلاس میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جی ڈی اے کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو ہدایت دی کہ جی ڈی اے کے مالی امور کا جامع آڈٹ کر کے اپنی مفصل رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مالی طور پر خودمختار بنانا وقت کی ضرورت ہے اور اتھارٹیز کا بنیادی مقصد اپنے وسائل میں اضافہ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادارے حکومت پر مالی بوجھ بننے کے بجائے اپنے وسائل پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کی سالانہ آمدن صرف 7 کروڑ روپے جبکہ اخراجات 87 کروڑ روپے ہونا تشویشناک امر ہے جس کے لیے فوری اصلاحات ناگزیر ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات اور مو¿ثر مالی نظم و ضبط انتہائی ضروری ہے اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایک فعال اور مو¿ثر ادارہ بنانے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ ادارہ اپنے اہداف حاصل کر سکے اور شہر کی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کرے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *