امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس ائیرڈیفس ختم ہوچکا ہے، ایران جنگ میں کوئی رحم نہیں، آج سب سے سخت حملے ہوں گے، ہم نہیں رکیں گے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی رجیم کےرہنما زیر زمین جاچکے ہیں، آبنائے ہرمز میں جوکچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا کو پریشان ہونےکی ضرورت نہیں۔
میڈیا بریفنگ میں امریکی چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ ایران پر حملوں کا آج 14 واں دن ہے، آج فوجی حملوں کا سب سے بھاری دن ہوگا۔
امریکی چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نت کہا کہ دو ہفتے سےبھی کم عرصے میں ہم نے ایرانی بحریہ کو غیر فعال کیا، ایران میں اب بھی فرینڈلی فورسز اور کمرشل شپنگ کو نقصان پہنچانےکی صلاحیت ہے۔

Leave a Reply