Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

ایرانی حملے میں اپنی ہلاکت کی خبروں پر نیتن یاہو کو زندہ ہونےکے ثبوت کیلئے ویڈیو بنانا پڑگئی

ایرانی حملے میں اپنی ہلاکت کی خبروں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو  اپنے زندہ ہونےکا ثبوت دینے کے لیے ویڈیو  بنانا پڑگئی۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایک کیفے سے کافی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اپنے مرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  ‘میں کافی پر مرگیا ہوں’۔ 

 نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ  جس طرح لوگ اس وقت حالات کا سامنا کر رہے ہیں اس پر مجھے فخر ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ویڈیو میں اپنے دونوں ہاتھ بھی اٹھا کر دکھائے تاکہ واضح کریں کہ ان کی کُل دس انگلیاں ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوجعلی ہے جس میں ان کے ایک ہاتھ کی 6 انگلیاں دکھائی گئی تھیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ  اسرائیلی شہری تازہ ہوا کے لیےگھروں سے باہر نکل سکتے ہیں تاہم انہیں پناہ گاہوں کے قریب رہنا چاہیے۔

خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیلی وزیراعظم ہلاک ہوگئے ہیں تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے قتل کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا  کہ وزیراعظم نیتن یاہو خیریت سے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہے تو اس کا تعاقب کریں گے،  صیہونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں، اسرائیل میں نہ  رکنے والی ایمبولینس کی آوازیں ہماری کامیابی کی عکاس ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *