کوئٹہ۔گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ میرے دورہ روس کے نتائج برآمد ہونا شروع ہوئے ہیں۔ پہلی مرتبہ سینٹ پیٹرزبرگ سٹیٹ یونیورسٹی آف ٹیلی کمیونیکیشنز (SPBSUT) نے لسبیلہ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں. GIZ یورپین یونین کے تحت لسبیلہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ایکیوپمنٹ اور ریپئرنگ کیلئے 21.3 کروڑ روپے کا پروجیکٹ موصول ہوا ہے۔ علاو¿ہ ازیں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے لسبیلہ یونیورسٹی کے شعبہ سول انجینئرنگ کو باقاعدہ ایک سنگ میل کے طور پر تسلیم کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ ہم وفاقی وزیر جام کمال خان، پاکستان کوسٹ گارڈ حب کے ڈی جی میجر جنرل جواد ریاض اور پارلیمانی سیکرٹری زرین مگسی کو لسبیلہ یونیورسٹی کے ساتھ خصوصی تعاو¿ن اور معاونت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین سے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے اعزاز ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی کی کیو ای سی (QEC)رینکنگ ٪45 سے ٪85.3 پر پہنچ چکی ہے جس کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ یہ ںہتری ہمارے درست فیصلوں، کڑی نگرانی اور سینٹ و سینڈیکیٹ کے اجلاسوں کے بروقت انعقاد کے نتیجے میں آئی ہے۔ گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کی تعداد بڑھائی جائے، میرین سائنسز، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں ڈپلومہ کورسسز کا جلد از جلد آغاز کیا جائے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ اپنی کارکردگی اور تعلیمی ماحول کو پروان چڑھانے کے بعد اب لسبیلہ یونیورسٹی اس پوزیشن میں ہے کہ اس میں نئے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید مضامین متعارف کروائیں۔ وائس چانسلر نے گورنر بلوچستان کو لسبیلہ یونیورسٹی کے مالی امور میں مزید شفافیت لانے یونیورسٹی ہاسٹلز کے معاملات کو بہتر بنانے سے اگاہ کیا جس پر گورنر بلوچستان نے سراہتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ بحیثیت وائس چانسلر آپ عید کے بعد منعقد ہونے والے آل پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے سیمینار میں اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
خوشی ہوئی کہ میرے دورہ روس کے نتائج برآمد ہونا شروع ہوئے ہیں،گورنربلوچستان

Leave a Reply