امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیارہ بر دار بحری جہاز USS Gerald R. Ford ایران جنگ چھوڑ کر واپس بندرگاہ کی طرف جا نا شروع ہوگیا ہے۔
اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی بحری بیڑےUSS Gerald R. Ford میں آگ لگ گئی تھی
امریکی اخبار کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا۔
بتایا گیا تھا کہ واقعے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے تاہم جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بحری بیڑے میں آگ لگنے سے 600 سے زائد فوجی اپنے بستروں سے محروم ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق USS Gerald R. Ford پر تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے۔

Leave a Reply