Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

میر ضیاءاللہ لانگو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاءاللہ لانگو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کا قلمدان تفویض کردیا گیا ۔ بدھ کو گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بی اے پی کے رکن اسمبلی میر ضیاءاللہ لانگو سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا ، تقریب حلف بردار ی میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی، صوبائی وزراءمیر عاصم کرد گیلو، حاجی علی مدد جتک، بخت محمد کاکڑ، راحیلہ حمید خان درانی ، سینیٹر دنیش کمار، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر، سیکرٹریز و دیگر افراد نے شرکت کی ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان حکومت کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 5کے تحت میر ضیاءاللہ لانگو کو محکمہ داخلہ کا قلمدان تفویض کردیا ۔اس حوالے سے گورنر بلوچستان نے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے ۔واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات سے منتخب ہونے والے میر ضیاءاللہ لانگو کو21اگست 2024کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حکم کے بعد سے بلوچستان میں وزیر داخلہ کا عہدہ خالی جبکہ محکمے کا قلمدان وزیراعلیٰ کے پاس تھا ۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *