Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

نیشنل ڈیجیٹل پالیسی کی تشکیل اور اس پر مو¿ثر عملدرآمد کیلئے بلوچستان حکومت مکمل طور پر تیار ہے،سرفرازبگٹی

کوئٹہ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزہ فاطمہ خواجہ نے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل گورننس، نیشنل ڈیجیٹل پالیسی اور بلوچستان میں آئی ٹی کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نیشنل ڈیجیٹل پالیسی کی تشکیل اور اس پر مو¿ثر عملدرآمد کے لیے بلوچستان حکومت مکمل طور پر تیار ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ڈیجیٹل اصلاحات کا باقاعدہ آغاز محکمہ خزانہ کی ڈیجیٹلائزیشن سے کر دیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے میرٹ پر نوجوانوں کی تقرری کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس سے محکمہ خزانہ میں کمیشن کے نام پر جاری بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہو رہا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مالیاتی نظام کو شفاف مو¿ثر اور کرپشن سے پاک بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ڈیجیٹل پالیسی کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، گورننس میں بہتری اور نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں ڈیجیٹل پالیسی پر کام کرنے والی متعلقہ اتھارٹی کو کوئٹہ آنے کی دعوت بھی دی جائے گی تاکہ زمینی حقائق کے مطابق مو¿ثر حکمت عملی ترتیب دی جا سکے ۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کے مثبت، ذمہ دارانہ اور تعمیری استعمال کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن کرنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *