کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو کویت سے ڈیزل اور جیٹ فیول کی ممکنہ ترسیل کے لیے مکمل سہولت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان جاسم المطیری کی ملاقات ہوئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو کویت سے ڈیزل اور جیٹ فیول کی ممکنہ ترسیل کے لیے مکمل سہولت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا کہ کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے اس سہولت پر مشکور ہیں۔
اس موقع پرکویتی سفیر نےکہا کویت پاکستان کی حمایت جاری رکھےگا۔ وزیر پیٹرولیم نےکہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود پاکستان کے لیے کویت کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 50 برس سے پاکستان کویت سے بالخصوص ڈیزل سمیت پیٹرولیم مصنوعات خرید رہا ہے، جو دونوں ممالک کے مابین اعتماد اور شراکت داری کا مظہر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف تنازعات کے پرامن حل میں سہولت کاری کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کویتی سفیر نے کہا کہ امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

Leave a Reply