Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

بی اے پی کی انضمام کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیںہے ،ضیاءلانگو

صوبائی وزیر داخلہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے میرضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بی اے پی کی انضمام کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں سراسر بے بنیاد ہے مسلم لیگ(ن)کے ساتھ صوبے و مرکز میں اہم اتحادی جماعت ہے پارٹی کا ایک وجود ہے جسے اس بنیاد پرہی بنایا گیا کہ بلوچستان کے مسائل یہی سنیں اور حل کرسکے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بی اے پی ایک منظم، فعال اور مضبوط سیاسی جماعت ہے جس کا اپنا واضح تشخص اور وجود ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کو ختم اور ضم کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں سراسر بے بنیاد ہے اس حوالے سے نہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی سطح پر کوئی مشاورت ہوئی ہے ہماری جماعت مرکزی صدر میرخالد مگسی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے۔


بلوچستان عوامی پارٹی صوبے اور وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور بطور اتحادی اپنا مو¿ثر کردار ادا کرتی آرہی ہے پارٹی کا قیام اس بنیادی مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کو مقامی سطح پر سمجھ کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں بی اے پی اپنے منشور پر قائم ہے اور اسی وڑن کے تحت صوبے کے عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے پارٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے اور عوامی اعتماد میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بی اے پی ایک حقیقی نمانئدہ جماعت ہے جو بلوچستان اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام حقوق کی تحفظ کے لیے سرگرم ہونے کے ساتھ اپنا بھرپور جدوجہد اور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *