Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

ایران کے امریکی و اسرائیلی اہداف پر حملے، 7 ائیربیسز اور ٹیک کمپنیوں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ائیربیسز اور ایک ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق حالیہ حملے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 90 ویں لہر کے تحت کیے گئے جس میں خطے میں موجود امریکا اور اسرائیل کی فضائیہ کے سات اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ بحرین میں قائم ایک بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کمپنی نے خطے سے انخلا کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل کو میدانِ جنگ میں شکست کے بعد خطے میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور وہ براہِ راست کارروائی کے بجائے مبینہ طور پر ٹارگٹڈ حملوں اور دہشت گردی کا سہارا لے رہے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ  ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں تو مزید کمپنیوں اور اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی حکام نے امریکی صدر کو اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے خبردار کیا کہ مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *