Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

دماغ کو ہمیشہ جوان رکھنا چاہتے ہیں؟ تو چند مشروبات مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

ہمارے دماغ کو اپنا کام کرنے کے لیے بہت زیادہ ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق دن بھر میں ہم جتنی کیلوریز غذا سے حاصل کرتے ہیں، ان کا 20 فیصد حصہ دماغ استعمال کرتا ہے۔

اگر عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی افعال کو درست اور یادداشت کو مستحکم رکھنا چاہتے ہیں تو چند مشروبات کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

تو ان مشروبات کے بارے میں جانیں جو دماغ کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں۔

کافی میں موجود کیفین نامی جز دماغ کو مستعد ہی نہیں رکھتا بلکہ اس سے توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ مزاج بھی خوشگوار ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق معتدل حد تک کافی پینے سے فالج اور الزائمر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے

سبز چائے میں بھی کیفین کی کچھ مقدار موجود ہوتی ہے اور کافی کی طرح یہ چائے بھی دماغ کو مستعد کرتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ سبز چائے میں موجود مرکبات یادداشت اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سبز چائے میں موجود مرکبات کا امتزاج دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

بلیک بیریز، بلیو بیریز اور اسٹرا بیریز کے جوسز کو پینے سے بھی دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔

ان پھلوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس دماغی خلیات کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

ہلدی کا استعمال کھانے پکانے کے لیے ہوتا ہے مگر اس سے چائے کا ذائقہ بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ہلدی کو ورم کش تصور کیا جاتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے جِلد، جوڑوں اور نظام ہاضمہ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

ورم کی روک تھام سے الزائمر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ دماغی افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ تحقیقی رپورٹس میں یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ہلدی کا استعمال دماغ کو کس حد تک فائدہ پہنچاتا ہے اور یادداشت کتنی بہتر ہوتی ہے۔

چقندر کا جوس اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جن سے جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد سے تحفظ ملتا ہے۔

اس میں موجود نائٹریٹ سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں اور بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر کو فالج اور ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھانے والا بڑا عنصر مانا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چقندر کا جوس دماغی تھکاوٹ کو دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

ہمارے جسم خاص طور پر دماغ کو پانی کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

جب جسم کو پانی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے تو دماغی افعال بھی متاثر ہوتے ہیں۔

دماغ کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پانی میں لیموں کے عرق کو ملا کر پینے سے دماغ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

لیموں میں موجود اجزا خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ اس کی مہک سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *