پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءو سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو متفقہ آئین دے کر ملک کو ایک مضبوط جمہوری بنیاد فراہم کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی حقوق کے تحفظ، جمہوریت کے استحکام اور قومی خودمختاری کے لیے تاریخی جدوجہد کی، جس کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔
چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ بھٹو کا فلسفہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی اپنے بانی قائد کے نظریات پر کاربند ہے اور ملک میں جمہوری روایات کے فروغ کے لیے عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کے مشن کی تکمیل ہی دراصل ملک کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہید بھٹو کے افکار پر عمل کرتے ہوئے ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply