دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نےکہا ہےکہ اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائیں گے کہ امریکیوں کو گنتی مشکل ہوجائےگی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نےکہا کہ اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو نقصان امریکا کو ہی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنے تابوت واپس جائیں گے کہ امریکیوں کو گنتی مشکل ہوجائےگی۔
ماہر میزائل ٹیکنالوجی ائیر کموڈو (ر) محمد ابراہیم نے امریکی میڈیا کا یہ الزام غلط قرار دیا کہ ایران شمالی کوریا کے میزائل استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اپنی میزائل ٹیکنالوجی اور صلاحیت موجود ہے۔

Leave a Reply