پاکستان نے جامع جنگ بندی کا فریم ورک امریکا اور ایران کے ساتھ شیئر کر دیا ہے اور معاہدے کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے جنگ بندی تجویز سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ پاکستان کی جانب سے شیئر کیا گیا جنگ بندی فریم ورک 2 مراحل پر مشتمل ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پہلے مرحلےمیں فوری جنگ بندی اور بعد میں جامع جنگ بندی معاہدہ شامل ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر جنگ بندی کی تجویز کے حوالے سے گزشتہ رات امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔

Leave a Reply