Daily Shujaat Quetta
April 13, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پاکستان نے ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے معاملات کو سلجھانےکی صلاحیت رکھتا ہے، مولانا فضل الرحمانایرانی مرکزی بینک کےگورنرکی اسحاق ڈار سے ملاقات، باہمی رابطےکی اہمیت اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیالایران امریکا مذاکرات 24 گھنٹے جاری رہے، پاکستان مذاکرات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے: اسحاق ڈارپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکپاکستان نے ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے معاملات کو سلجھانےکی صلاحیت رکھتا ہے، مولانا فضل الرحمانایرانی مرکزی بینک کےگورنرکی اسحاق ڈار سے ملاقات، باہمی رابطےکی اہمیت اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیالایران امریکا مذاکرات 24 گھنٹے جاری رہے، پاکستان مذاکرات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے: اسحاق ڈارپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملک

ایران امریکا مذاکرات 24 گھنٹے جاری رہے، پاکستان مذاکرات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات 24 گھنٹے تک جاری رہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے وزیراعظم شہباز شریف کی خطے میں فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت ردعمل دیا، ایران اور امریکا کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اسلام آباد میں امن مذاکرات کے انعقاد کی دعوت قبول کی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکا کے وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، امریکی اور ایرانی وفود گزشتہ روز اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے تھے۔

ان کا کہنا تھا میں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ فریقین کے درمیان کئی ادوار پر مشتمل سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات گزشتہ 24 گھنٹے جاری رہے اور آج صبح اپنے اختتام کو پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہا اور قدر کی، امید دونوں فریق مثبت رویہ برقرار رکھیں گے اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھیں گے۔

نائب وزیاعظم کا کہنا تھا یہ نہایت ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کے اپن ےعزم پرقائم رہیں، پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان روابط اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *