Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

صرف تعلیم کافی نہیں ! روشن مستقبل کے لیے 12 ڈیجیٹل اسکلز بھی حاصل کریں

تیزی سے بدلتی اس جدید دنیا میں ڈیجیٹل اسکلز ایک قیمتی سرمایہ بن چکی ہیں۔ اگر طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے جڑی صلاحیتیں بھی حاصل کریں تو نہ صرف تعلیم میں  نکھار اور بہتری آتی ہے بلکہ روزگار اور ترقی کے نئے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق درج ذیل ڈیجیٹل اسکلز ہر طالب علم کے لیے بے حد اہم ہیں:

انٹرنیٹ نیویگیشن:

گوگل جیسے سرچ انجنز کا درست استعمال، مستند ویب سائٹس سے معلومات لینا اور آن لائن کورسز و تعلیمی ویڈیوز سے فائدہ اٹھانا، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کا استعمال مثبت اور تعمیری مقصد کیلئے کرنا۔

ای میل اور آن لائن رابطہ کاری:

پروفیشنل انداز میں ای میل لکھنا، زوم یا گوگل میٹ کے ذریعے میٹنگز کرنا، اساتذہ اور اداروں سے مؤثر رابطہ رکھنا, طلبہ کیلئے یہ مہارت ضروری ہے تاکہ وہ اساتذہ، اداروں اور کمپنیوں سے مؤثر رابطہ رکھ سکیں۔

ڈاکیومنٹ تیار کرنا:

مائیکروسافٹ ورڈ یا گوگل ڈاکس میں اسائنمنٹس، رپورٹس اور سی وی کو ترتیب دینا، ترمیم کرنا اور محفوظ رکھنا, یہ اسکل طلبہ کو تعلیمی و پیشہ ورانہ کاموں میں مؤثراور منظم انداز میں لکھنے میں مدد دیتی ہے۔

ڈیجیٹل سکیورٹی:

مضبوط پاس ورڈز، پرائیویسی کا تحفظ اور فِشنگ یا فراڈ سے بچاؤ کے طریقے جاننا, یہ مہارت ضروری ہے تاکہ طلبہ ہیکنگ، فراڈ اور آن لائن خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

کوڈنگ اور پروگرامنگ:

ویب سائٹس اور ایپس بنانے کے لیے ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، جاوا اسکرپٹ جیسی زبانوں کی بنیادی سمجھ بوجھ رکھنا، طلبہ کیلئے یہ مہارت ٹیکنالوجی سے جڑے کریئرز کیلئے مفید ہے۔

ڈیٹا اینالیسز:

ایکسل یا دیگر ٹولز کے ذریعے معلومات کو سمجھنا اور گراف یا چارٹس میں پیش کرنا،  طلبہ اس مہارت سے تحقیق، منصوبہ بندی اور فیصلے کرنے میں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

گرافک ڈیزائن اور ویڈیو ایڈیٹنگ:

پوسٹرز، تصاویر اور ویڈیوز کو تخلیقی انداز میں تیار کرنا، یہ مہارت طلبہ کو تعلیمی، سوشل میڈیا اور پیشہ ورانہ منصوبوں میں پرکشش مواد بنانے میں مدد دیتی ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ:

سوشل میڈیا، ایس ای او اور آن لائن اشتہارات کے ذریعے مصنوعات یا خدمات کو فروغ دینا، طلبہ اس ہنر سے آن لائن بزنس، فری لانسنگ یا مارکیٹنگ کے شعبے میں کریئر بنا سکتے ہیں۔

ملٹی میڈیا مواد کی تیاری:

آڈیو، ویڈیو، تصاویر اور متن کو ملا کر معلوماتی پریزنٹیشنز یا آن لائن مواد بنانا، یہ مہارت طلبہ کو تعلیمی پریزنٹیشنز، یوٹیوب چینلز یا آن لائن کورسیز بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ای کامرس:

آن لائن خرید و فروخت کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے کاروبار کرنا، یہ مہارت طلبہ کو اپنا آن لائن کاروبار شروع کرنے یا ڈجیٹل مارکیٹ میں کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔

ڈیجیٹل پورٹ فولیو:

اپنی مہارتوں اور منصوبوں کو ویب سائٹس یا لنکڈ اِن پر پیش کر کے مواقع حاصل کرنا، یہ مہارت طلبہ کو اسکالرشپ یا فری لانس مواقع کیلئے خود کو نمایاں کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ڈیجیٹل اخلاقیات:

کاپی رائٹ کا احترام، دوسروں کی پرائیویسی کا خیال اور غلط معلومات سے اجتناب کرنا، یہ مہارت طلبہ کو ایک باشعور، مہذب اور محفوظ ڈجیٹل شہری بننے میں مدد دیتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جو طلبہ آج ان ڈیجیٹل اسکلز پر محنت کریں گے، وہ کل کی ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرسکیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *