Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

گوادر کے ساحلوں پر کچھووں کی اموات میں اضافہ

This Kemp's Ridley Sea Turtle was found dead along Mississippi's Gulf Coast in 2014. The turtle was taken to the marine mammal rescue center for autopsy, since there had been a rash of strandings that year.

گوادر کے ساحلوں پر کچھووں کی اموات میں اضافہ، سمندری ماحولیاتی نظام خطرے میں ،چربندن سے ایک اور مردہ کچھوا برآمد، رواں ماہ دوسرا واقعہ؛ ماہرین کی تشویش میں اضافہ۔تفصیلات کے مطابق گوادر کے ساحلی قصبہ چربندن میں ایک اور سمندری کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا ہے، جو رواں ماہ کے دوران ملنے والا دوسرا کچھوا ہے۔ مسلسل پیش آنے والے ایسے واقعات نے سمندری ماحولیاتی نظام کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دے دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع گوادر کے مختلف ساحلی علاقوں میں کچھووں کی مردہ حالت میں برآمدگی کے واقعات میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو ماہرین کے نزدیک ماحولیاتی آلودگی، غیر قانونی ماہی گیری اور سمندری حیات کے لیے خطرناک عوامل کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔ ماہرِ آبی حیات ظریف بلوچ کے مطابق مکران کے ساحلی علاقوں میں کچھوو¿ں کی ہلاکت کی ممکنہ وجوہات میں آبی آلودگی، غیر پائیدار ماہی گیری اور انسانی مداخلت شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی قریب میں مکران کے ساحلی علاقے کچھوو¿ں کی افزائشِ نسل کے لیے نہایت اہم سمجھے جاتے تھے، تاہم گزشتہ چند برسوں سے ان علاقوں میں کچھووں کے خول کا تواتر سے ملنا ایک تشویشناک امر ہے۔انہوں نے IUCN اور WWF سے اپیل کی کہ مکران کے ساحلی علاقوں میں کچھوو¿ں کی اموات کی وجوہات جاننے کے لیے جامع تحقیق کی جائے۔کیونکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے، جن میں تاک بیچ اورماڑہ، دران بیچ جیوانی اور اسٹولہ جزیرہ پسنی شامل ہیں، سبز کچھووں کی افزائشِ نسل کے اہم مسکن ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *