Daily Shujaat Quetta
April 17, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
50 سال بعد انسانوں کی چاند کے قریب واپسی، ناسا کا آرٹیمس 2 راکٹ تاریخی مشن پر روانہگوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر اسکلز متعارفسب میرین کیبل کی مرمت، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونیکا امکانیوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک بہت دلچسپ تبدیلی کر دی گئیحکومت کا مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہٹیسٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، عمر گل کو بولنگ اور اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکانتونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص، 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل، وزیر صحت پنجاب کی تصدیقوزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےپاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاسکتا ہوں: امریکی صدر ٹرمپ50 سال بعد انسانوں کی چاند کے قریب واپسی، ناسا کا آرٹیمس 2 راکٹ تاریخی مشن پر روانہگوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر اسکلز متعارفسب میرین کیبل کی مرمت، 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونیکا امکانیوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک بہت دلچسپ تبدیلی کر دی گئیحکومت کا مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہٹیسٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش، عمر گل کو بولنگ اور اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکانتونسہ میں 334 افراد میں ایڈز کی تشخیص، 12 سال سے کم عمر 331 بچے شامل، وزیر صحت پنجاب کی تصدیقوزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےپاک بحریہ کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاسکتا ہوں: امریکی صدر ٹرمپ

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اسپیکر اور مولانا ہدایت الرحمن کے درمیان شدید بحث

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن کے درمیان شدید بحث، اسپیکر نے مولانا ہدایت الرحمن کو ایک دن کے لیے معطل بعدازاں وزیراعلیٰ کی تجویز اور ایوان کی رائے پر دوبارہ رکنیت بحال کردی گئی ۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی میر رحمت بلوچ نے نقطہ اعتراض پر بولنے کی کوشش کی اس دوران دونوں اراکین کے ساتھ دیگر اراکین کے بولنے سے ایوان مچھلی بازار بن گیا بولنے کی اجازت نہ ملنے پر رحمت صالح بلوچ نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن اور اسپیکر نے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسپیکر نے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ اگر میں اسمبلی قانون کے مطابق چلاوں گا تو آپ کو مشکل ہوجائے گی جس پر مولاناہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ آپ رولنگ کا ڈرامہ بند کریں ۔اسپیکر نے جواب دیا کہا میں ہاوس کا کسڈوڈین ہوں یہ اگر مجھے یہ کہہ رہے ہیں تو یہ ایوان کی توہین ہے ،صوبائی وزیر میر ظہوربلیدی نے کہا کہ اسپیکر اراکین اسمبلی کے لئے ایک سیشن کرائیں جس میں اراکین اسمبلی کو بولنے کے آداب سکھائے جائیں۔

اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی نے مولانا ہدایت الرحمان کو جمعرات کے سیشن کے لیے معطل کرتے ہوئے سارجنٹ ایٹ آرمز کو مولانا ہدایت الرحمن کو ایوان سے نکالنے کی ہدایت کردی جس کے بعد مولاناہدایت الرحمن ایوان سے چلے گئے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر سے درخواست کی کہ مولاناہدایت الرحمن کو واپس بلایا جائے۔ اسپیکر نے ایوان سے رائے طلب کی کہ آیا مولانا ہدایت الرحمن کو اجلاس میں آنے دیا جائے جس پر ایوان نے مولاناہدایت الرحمن کو واپس بلانے کی رائے دے دی۔ وزیراعلی نے اسپیکر سے مولاناہدایت الرحمن کے روئیے پر معذرت بھی کی ۔بعدازاں مولانا ہدایت الرحمن ایوان میں واپس آگئے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *