کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 150 رنز اسکور کیے۔ ریزا ہینڈرکس 51 ، جیسن روئے 39 اور اعظم خان 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔سمیر منہاس نے 58 رنز بنائے، ڈیون کونوے نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Leave a Reply