Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر  رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ سپریم کورٹ  میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیر قانون  نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے۔

جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ توہین عدالت یہ ہوئی ہےکہ ایک اسپتال کے بجائے دوسرے اسپتال میں چیک اپ ہوا ہے، مگر یہ اسپتال امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے تبدیل کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال کی ذمہ داری داخلہ امور کی وزارت کی ہے، اس لیے وزارت داخلہ سپریم کورٹ میں پیش ہوگی اور  وہ سپریم کورٹ میں ثبوت سامنے رکھیں گے۔

 رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے واضح طور پر کہا یہ کام نہیں کرنا لیکن پی ٹی آئی نے وہی کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا پی ٹی آئی کے خمیر میں نہیں۔ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی سے شروع اور ان پر ہی ختم ہوتی ہے۔ اپوزیشن میں پی ٹی آئی کے سواکس کو اختلاف ہے؟ سب ہمارے ساتھ بیٹھنےکو تیار ہیں۔

جماعت اسلامی کے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف احتجاج پرگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو احساس کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنا چاہیے، اس میں عوام شامل نہیں، عوام نے جماعت اسلامی کے احتجاج کو مستردکیا ہے، جماعت اسلامی کو مشورہ ہے اس کام کو چھوڑ دیں، جب آپ کے احتجاج میں کوئی شامل ہی نہیں ہوا توکیسے اس کو عوامی احتجاج کہہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خالد باٹھ کو بھی جانتا ہوں اور جن کسانوں کو لےکر آئے تھے ان کو بھی جانتا ہوں، لوگوں کو اطمینان ہےکہ ن لیگ کو لوگوں کے مسائل کا ادراک ہے، ہماری سفارتی کوشش کامیاب ہوتی ہے تو مہنگائی اور دیگر مشکلات حل ہونےکے امکانات ہیں۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں حکومت سازی میں کوئی دشواری نہیں، آج خصوصی نشستوں پر انتخاب ہوگیا ہے، ہمارے 6 امیدوار منتخب ہوئے ہیں، آزادکشمیر اسمبلی میں اب ہمارے ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ہے، آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی مظاہرین سے متلعق جو فیصلہ کرے وہ آزاد ہے، ہمیں امید ہے وہ لوگ آپس میں اپنے مسائل کو بہتر انداز میں حل کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *