Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

گاڑیوں میں فزیکل اے آئی، آٹو انڈسٹری میں نیا انقلاب

کاروں کا مستقبل اب آرٹیفشل انٹیلی جینس سے بنے گا، فزیکل اے آئی اب صرف اسکرین تک محدود نہیں بلکہ حقیقی دنیا میں کام کررہی ہے، یہ ٹیکنالوجی کاروں کی نئی تعریف بیان کرتی ہے۔

شاید ’’فزیکل اے آئی‘‘ مارکیٹنگ میں ایک نیا لفظ ہو لیکن یہ آٹو انڈسٹری کو ایک ایسی سمت میں لے جا رہا ہے جہاں مشینیں صرف دیکھیں گی نہیں، سمجھیں گی بھی۔

لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی عالمی ٹیک نمائش سی ای ایس 2026 میں اس بار ایک نیا لفظ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا وہ تھا ’’فزیکل اے آئی‘‘۔ بظاہر یہ اصطلاح عجیب سی محسوس ہوتی ہے جیسے کمپیوٹر کو جسم مل گیا ہو لیکن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نزدیک یہی ان کا مستقبل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ فزیکل اے آئی دراصل ایسے خود کار نظام کا تصور ہے جو کیمروں اور سینسرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے اردگرد کی دنیا کو سمجھ سکیں، اس پر غور کریں اور پیچیدہ فیصلے کرتے ہوئے فوری عملی طور پر ردِعمل دیں۔

ماہرین کے مطابق یہی ٹیکنالوجی مستقبل میں گاڑیوں کو پیچیدہ ٹریفک میں خود کار نظام کے تحت چلانے اور انسانی ڈرائیور سے سافٹ ویئر تک کنٹرول کی منتقلی ممکن بنائے گی۔

چِپ ساز کمپنیاں، خصوصاً این ویڈیا اور اے آر ایم، اس میدان میں سب سے زیادہ سرگرم ہیں، ایک اندازے کے مطابق یہ شعبہ 2032 تک 123 ارب ڈالر کی مارکیٹ بن سکتا ہے۔

عالمی ٹیک نمائش سی ای ایس 2026 میں کئی بڑے دعوے بھی سامنے آئے جس میں کہا گیا کہ فورڈ 2028تک محدود حد تک بغیر سڑک دیکھے ڈرائیونگ کا نظام لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سونی اور ہونڈا کی افیلا گاڑی زیادہ تر حالات میں خود کار نظام کے تحت چلنے کے قابل ہوگی، جبکہ مرسڈیز بینز اور جیلی بھی این ویڈیا کے تعاون سے جدید خودکار نظام متعارف کروا رہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *