Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی ائیر بڈز متعارف کرانے کی تیاری

اوپن اے آئی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹمز سے ہٹ کر اولین ہارڈ وئیر ڈیوائس کو متعارف کرانے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے ڈائیم نامی ڈیوائس کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بنیادی طور پر اے آئی پر مبنی اسمارٹ ائیر بڈز ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے کسی پیچیدہ ڈیوائس کی بجائے آڈیو وئیر ایبل کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ اولین ڈیوائس سادہ اور زیادہ قابل رسائی ہو۔

ابھی اس حوالے سے تفصیلات محدود ہیں مگر اوپن اے آئی کی جانب سے اولین ڈیوائس کو 2026 کے آخر تک متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ صارفین کو یہ 2027 کے شروع میں دستیاب ہوگی۔

ڈیوائس کا نام چین میں سامنے آنے والے پیٹنٹ سے معلوم ہوا جس سے عندیہ ملا کہ کمپنی آڈیو پر مبنی وئیر ایبل ڈیوائس پر کام کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے سادہ ائیر بڈز پر اس لیے کام کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی قیمت کم رکھی جاسکے اور تیزی سے مارکیٹ میں پیش کیا جاسکے۔

ائیر بڈز میں وائس اور آڈیو کے ذریعے اوپن اے آئی کے ماڈلز سے رابطہ کیا جاسکے گا۔

وائس کمانڈ، رئیل ٹائم اسسٹنٹس اور دیگر اے آئی فیچرز بھی صارفین کو اس ڈیوائس میں دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے فون جیسی اے آئی ڈیوائس کی تیاری میں تاخیر کی وجہ میموری چپس کی قلت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *