Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پاکستان اور افغانستان میں 2026 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (02 فروری 2026): پاکستان اور افغانستان میں 2026 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔

رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی جا رہی ہے، پاکستان میں 169، افغانستان کے 382 اضلاع میں پولیو مہم چلے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم 2 سے 8 فروری تک جاری رہے گی، اور ملک بھر میں ایک ہی مرحلے میں چلائی جائے گی، ملک کے بیش تر علاقوں میں 3 روزہ پولیو مہم اور ایک کیچ اپ ڈے ہوگا، حساس علاقوں میں 5 روزہ پولیو مہم، 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، حساس ایریاز میں کمیونٹی بیسڈ پولیو ویکسینیشن، اسپیشل موبائل ٹیمز تعینات ہوں گی۔

مہم کا ہدف 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن ہے، پنجاب میں 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن ہوگی، کے پی میں 1 کروڑ 6 لاکھ، بلوچستان میں 26 لاکھ 60 ہزار، آزاد کشمیر 7 لاکھ 40 ہزار، جی بی میں 2 لاکھ 80 ہزار، اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔

قومی انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 12706 فرنٹ لائن ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *