Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

نجی اسکولوں میں جون اور جولائی کی فیس ۔۔۔۔۔؟

کراچی (11 فروری 2026): صوبائی محکمہ تعلیم اور ڈٓائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے واضح احکامات کی خلاف ورزی جاری ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے واضح احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے کراچی اور سندھ کے نجی اسکولوں میں جون اور جولائی کی فیسوں کی وصولی کئی ماہ قبل شروع کر دی گئی ہے۔

نجی اسکولوں کی اکثریت نے جون اور جولائی کی فیسیں فروری اور مارچ میں ہی مانگنا شروع کر دی ہیں اور س کے لیے فیس واؤچرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

نجی اسکولوں میں نہ صرف گرمیوں کی چھٹیوں کے مہینوں کی فیسوں کے واؤچرز دیے جا رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ سالانہ فیس کی وصولی بھی جاری ہے، واؤچرز جمع نہ کروانے والے بچوں کو کلاسز لینے سے بھی روکا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کے مطابق والدین سے جون اور جولائی کی فیسیں قبل از وقت وصول کرنا غیر قانونی ہے۔

اسی دوران ماہ مقدس رمضان المبارک کے علاوہ عید کا تہوار بھی آ رہا ہے اور شہریوں کے اخراجات ان کی تیاریوں کی وجہ سے پہلے ہی بڑھ جاتے ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے باعث 2 ماہ کی فیس ایک ساتھ دینا ان کے لیےممکن نہیں، فیسوں کا دباؤ ذہنی اذیت کا باعث بن رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *