Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

سائنسدانوں نے انسانوں میں خود غرضی کا علاج ڈھونڈ نکالا

سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف زیورخ کے سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ دماغ کے دو مخصوص حصوں کو    بجلی کے ہلکے جھٹکے دے کر  انسانوں میں وقتی طور پر خود غرضی کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 44 رضاکاروں کو شامل کیا گیا جن سے کہا گیا کہ وہ ایک مخصوص رقم اپنے اور ایک گمنام شریک کے درمیان تقسیم کریں۔

 تجربے کے دوران ان کے دماغ کے اگلے حصے (فرنٹل ایریا) اور پچھلے حصے (پیریٹل ایریا) پر بجلی کے ہلکے جھٹکے دیےگئے۔جب ان دونوں حصوں کو بیک وقت متحرک کیا گیا تو شرکا نے خود سے نسبتاً زیادہ رقم دوسرے فرد کو دینےکا فیصلہ کیا

۔یہ تحقیق سائنسی جریدے PLoS Biology میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نتائج نہ صرف انسانی رویوں کے بنیادی میکانزم کو سمجھنے میں مددگار ہیں بلکہ بعض دماغی امراض کے علاج میں بھی مفید ثابت ہو سکتے ہی

تحقیق کے مرکزی مصنف پروفیسر کرسچن رف نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ کچھ افراد کو سماجی رویوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ وہ دوسروں کے نقطہ نظرکو سمجھنے سے قاصر  ہوتے ہیں  اور حد سے  زیادہ خود غرض رویہ اختیار کرتے ہیں، ایسے معاملات میں یہ طریقہ کار  مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل کی گئی تحقیق میں سائنس دانوں نے یہی  رقم تقسیم کرنے والی مشق کے دوران دماغی سرگرمی کا مشاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جب کوئی فرد زیادہ فراخدلانہ فیصلہ کرتا ہے تو دماغ کے وہ دو حصے جو فیصلہ سازی اور ہمدردی سے متعلق ہیں ایک ہی فریکوئنسی پر متحرک ہو کر آپس میں رابطہ کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق مختلف افراد میں ایک جیسے دماغی پیٹرن کی موجودگی اس بات کا مضبوط اشارہ ہے کہ ایثار اور دوسروں کا خیال رکھنا انسانی دماغ میں فطری طور پر موجود ہے اور ارتقائی عمل کا حصہ ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *