ایف بی آر نے عالمی بینک کے تعاون سے کارگو کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کروا دیا۔ جمعرات کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ، ممبر کسٹمز پالیسی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔نظام میں نیا میکانزم بھی شامل ہے، جس کے تحت اشیا کی الیکٹرانک نگرانی اور بکنگ ممکن ہوگی۔ اس نظام سے جعلی انوائسز اور انڈرانوائسنگ جیسے مسائل میں کمی آئے گی اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی۔منصوبے سے لاجسٹک کے شعبے میں 2ارب 80کروڑ روپے سے زائد کی بچت متوقع ہے۔نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ سے ڈیوٹی و ٹیکس کے تعین اور کلیکشن میں شفافیت آئے گی۔ اس نظام کے تحت الیکٹرانیکلی اشیاءکی چیکنگ ہوگی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں کمی کیلئے ایف بی آر میں کارگو ٹریکنگ سسٹم متعارف

Leave a Reply