Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

ہر بچے کو سکول تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے،سرفرازبگٹی

کوئٹہ۔بلوچستان حکومت نے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 679 پرائمری اور 409 مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبے میں آو¿ٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کیلئے 5 سالہ پروگرام اور تعلیم نسواں کے فروغ کے لئے طالبات کو معقول ماہانہ وظیفہ دینے کی تجویز زیر غور آئی۔اجلاس چیف سیکرٹری بلوچستان نے بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ایک ہزار سکولوں کی اپ گریڈیشن سے گزشتہ 15 سال کا تعلیمی عدم توازن ختم ہونے کی توقع ہے، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 174 ارب روپے کی لاگت سے 308 محکمانہ سکیمات پر بھی بریف کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اولین ترجیح ہیں، ہر بچے کو سکول تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل بلوچستان کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، ہم تعلیمی سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو بہتر مواقع میسر آئیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی تعلیمی اداروں کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، تعلیمی شعبے میں بہتری کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *