Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،میر عبید گورگیج

رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی۔بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبید گورگیج نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو تعلیمی سال کے آغاز پر درسی کتب کی بروقت فراہمی نہایت اہم اقدام ہے، جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہتی ہیں۔ انہوں نے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی بروقت فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک کتب کی ترسیل ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، تاہم اس کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہرہ قابل تحسین ہے۔

میر عبید گورگیج نے کہا کہ اس اقدام سے طلبہ کو بروقت تعلیمی سہولیات میسر آئی ہیں، جو ان کے روشن مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے۔ میر عبید گورگیج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور خاص طور پر حلقہ پی۔بی 44 میں تعلیمی اداروں کی ترقی، سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے تاکہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم کے میدان میں آگے بڑھ کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *