Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

تمام سرکاری اداروں اور محکموں کے افسران عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم ہیں،جعفرخان مندوخیل

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں اور محکموں کے افسران عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم ہیں۔ شفاف، جوابدہ اور مربوط نظام کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے اور انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے عوام کے سامنے جوابدہ بنایا جائے۔ واضح رہے کہ جب تک ہم تمام سرکاری اداروں اور محکموں کے طریقہ کار کو جدید نہیں بنائیں گے اور انتظامی ڈھانچے کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز نہیں کرینگے اس وقت تک عوام کو مختلف مسائل میں الجھتے رہیں گے۔ طرزِ عمل کی تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔ اب ہم اداروں کو رشوت ستانی، اقربا پروری اور بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے سخت عملی اقدامات کریں گے تاکہ اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھایا جا سکے۔

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان خیالات کا اظہار انہوں گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں اہل حدیث پاکستان کے قائمقام مرکزی امیر ڈاکٹر علی محمد ابو تراب اور دیگر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موثر مانیٹرنگ میکینزم اور ڈیجیٹلائزیشن اداروں اور محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔ پروسیس کو خودکار بناکر اور انسانی تعامل کو کم کر کے ہم غفلت، رشوت اور بدعنوانی کے مواقعوں کو بآسانی ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سروس سیکٹر میں شفافیت کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔ بجٹ سازی، اخراجات اور فیصلہ سازی کے عمل کو آن لائن شائع کرنے اور بالخصوص سرکاری حکام کو عوام کے سامنے جوابدہ رکھنا گوڈ گورننس کی مضبوط بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔


گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان دونوں کی کل آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ سرکاری محکموں میں میرٹ کریسی اور شفافیت کی پاسداری سے نوجوانوں میں احساس محرومی اور مایوسی کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ بات یقینی ہے کہ ہمارے صوبے کے نوجوان انتہائی باصلاحیت اور محب وطن ہیں اسلیے ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کے ساتھ جڑیں اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کریں۔ ہم انکی پوشیدہ صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لا سکتے ہیں اور انہیں بہتر مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *