Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

بلوچستان کے غیر ترقیاتی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،میرسرفرازبگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری کونسل کا تیسرا غیر معمولی اجلاس بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں ریونیو کے نظام کو مزید مو¿ثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لئے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں آڈٹ رولز، ڈیجیٹلائزیشن اور مختلف اصلاحاتی اقدامات کی باقاعدہ منظوری دی گئی اس موقع پر چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نے اجلاس کو ریونیو اہداف کے حصول، جاری اقدامات اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔


بریفنگ میں بتایا گیا کہ چالیس ارب روپے کے مقررہ سالانہ ہدف کا نصف حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ مکمل اہداف کے حصول کیلئے تگ و دو جاری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مقررہ ریونیو اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ آپریشنز کو مو¿ثر اور متحرک بنانے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے غیر ترقیاتی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ترقیاتی وسائل محدود ہوتے جا رہے ہیں اس تناظر میں صوبے کے اپنے وسائل میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے انہوں نے زور دیا کہ ریونیو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لیے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہوگی۔


وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کا مو¿ثر استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ ٹیکس وصولی کے نظام کو شفاف اور خودکار بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے عملے کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے جدید تربیت فراہم کرنے اور ادارے کی فعالیت کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔اجلاس میں ریونیو کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے اور صوبے کی مالی خودمختاری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید ظفر بخاری سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *