Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پی ایس ایل 11: صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، ملتان نے حیدر آباد کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور:  ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت  حیدرآباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے  میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ حماد اعظم کی جگہ شرجیل خان اور عاکف کی جگہ محمد علی کو شامل کیا گیا۔

حیدرآباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں معاذ صداقت اور شرجیل خان کی جارحہ بیٹنگ کی بدولت 5 وکٹوں پر 225 رنز اسکور کیے۔

معاذ صداقت 26 گیندوں پر 62 اور شرجیل خان  51 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب نے 27، عثمان خان نے 25، عرفان خان نے 22 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم نے 2 ، محمدنواز ، ایشٹن ٹرنر اور پیٹر سیڈل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ملتان سلطانز نے  صاحبزادہ فرحان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 226 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 19 ویں اوورمیں 4 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔

صاحبزادہ فرحان 57 گیندوں پر 106رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اسٹیو اسمتھ نے46 اور شان مسعود نے 29 رنز بنائے۔

عرفات منہاس 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یہ ایونٹ میں حیدرآباد کی مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان نے اب تک اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *