Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پارٹی کی اصل طاقت اس کی عوام دوست سیاسی فکر میں مضمر ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

Abdul Malik, new chief minister of Baluchistan, gestures during an interview with Reuters in Islamabad June 6, 2013. Pakistan has pledged to rein in human rights abuses by security forces in the huge, resource-rich province of Baluchistan as a first step towards starting talks to end a long-running insurgency waged by guerrillas seeking an independent homeland. Picture taken on June 6, 2013. REUTERS/Mian Khursheed (PAKISTAN - Tags: POLITICS)

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی دراصل مختلف قومیتوں، ثقافتوں اور زبانوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے، جس کی اصل طاقت اس کی عوام دوست سیاسی فکر میں مضمر ہے۔یہ بات انہوں نے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی عالمگیر بازئی کی جانب سے اپنے سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ سرہ غڑگی میں ایک پرتکلف ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر علاقے کے معززین، معتبرین، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے تقریب کی اہمیت اور عوامی وابستگی کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی نظریاتی بنیاد عوام کی حقِ حاکمیت، جمہوری اقدار، آئینی بالادستی، قومی برابری اور وسائل پر قوموں کے حقِ اختیار پر قائم ہے، اور یہی وہ فکر ہے جو تیزی سے بلوچستان کے طول و عرض میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون اقوام کے درمیان ہم آہنگی، بھائی چارہ اور باہمی احترام نہ صرف بلوچستان کی سماجی حقیقت ہے بلکہ یہی اس صوبے کی پائیدار ترقی، سیاسی استحکام اور خوشحالی کی ضامن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قوتیں اس ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، دراصل وہ بلوچستان کے اجتماعی مفادات کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حاجی عالمگیر بازئی نے یہاں سے انتخابات میں حصہ لیا اور عوامی جلسے میں انہوں نے خود بھی شرکت کی۔ اس حلقے میں نیشنل پارٹی کو مزید منظم اور متحرک کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *