Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پیٹرول کی سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جا ئے،میرسرفرازبگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی اور پیٹرولیم مصنوعات کی منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر اور کڑی نگرانی کا نظام متعارف کرا رہی ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور گراں فروشی کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کیا کہ عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے ہیلپ لائن 1129 قائم کر دی گئی ہے، جہاں شہری پیٹرول کی مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی یا کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ یہ ہیلپ لائن چیف منسٹر سیکرٹریٹ اور محکمہ داخلہ کی نگرانی میں کام کرے گی تاکہ شکایات کے ازالے کا عمل شفاف اور مو¿ثر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت شکایات کے فوری ازالے کے لیے موجودہ میکنزم کو مزید فعال اور مو¿ثر بنا رہی ہے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ حکومت بلوچستان نے عوامی ریلیف کے لیے ٹارگیٹڈ سبسڈی پروگرام کے تحت اقدامات کا بھی آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد مستحق طبقات کو براہ راست فائدہ پہنچانا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے خبردار کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں گراں فروشی یا ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان عوامی مفاد کے تحفظ، قیمتوں کے استحکام اور شفاف طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *