پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 11 کیلئے لاہور قلندرز کے داسن شناکا نے ایونٹ سے دستبردار ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اگلے سال پی ایس ایل 12 میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، داسن شناکا کی پی ایس ایل 11 سے دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔
پی سی بی کے مطابق داسن شناکا نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر دل سے افسوس کرتا ہوں اور پاکستان کے عوام، شائقین اور پوری کرکٹ برادری سے خلوصِ دل سے معذرت چاہتا ہوں۔
پی سی بی کے مطابق داسن شناکا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک باوقار ٹورنامنٹ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے اقدام سے مایوسی ہوئی۔ لاہور قلندرز کےشائقین سے خاص طور پر معذرت خواہ ہوں کہ میں نے انہیں مایوس کیا۔

Leave a Reply