Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے؟ تو اس کی وجہ یہ عام غذائی عادت ہوسکتی ہے

الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال کو متعدد سنگین امراض جیسے کینسر، موٹاپے، امراض قلب اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

مگر اب دریافت ہوا ہے کہ ان غذاؤں کا استعمال توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آٗی۔

آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی اور برازیل کی São Paulo یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کوئی فرد الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرتا ہے تو اس کی دماغ کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ دماغی تنزلی کا شکار بنانے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔

واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے اور اب نئی تحقیق میں ان کا ایک اور نقصان سامنے آیا ہے۔

اس نئی تحقیق میں 21 سو سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا جو آغاز میں ڈیمینشیا سے محفوظ تھے۔

ان افراد کی غذائی عادات اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال میں معمولی اضافے سے بھی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں نمایاں کمی آتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *