Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ڈاکٹرز کی غفلت، کراچی کے جناح اسپتال کے باتھ روم میں بچے کی پیدائش

کراچی:  جناح اسپتال کراچی میں خاتون مریضہ نے مبینہ طور  پر گائنی وارڈ کے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔

خاتون اور اس کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث 4 گھنٹے انتظار کے بعد خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دیا اور اس دوران گھر کی خواتین نے انکی مدد کی۔

 اس حوالے سے  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں  خاتون مریضہ واقعہ بیان کر رہی ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں  اس واش روم کو دکھایا جا رہا ہے جہاں بچے کی ولادت ہوئی۔

 اسپتال انتظامیہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون کی ڈلیوری لیبر روم میں ہوئی، واش روم میں بچے کی پیدائش کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ 

ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق مریضہ نادیہ زوجہ اکرم کو گائنی ایمرجنسی آمد پر ڈیوٹی ڈاکٹروں نے فوری طور پر اٹینڈ کیا اور ان کا طبی معائنہ کیا گیا، کلینیکل اسیسمنٹ کے بعد طبی ٹیم نے مریضہ کی صحت کے بہترین مفاد میں نارمل ڈیلیوری کا فیصلہ کیا، جس کے بعد رات 2 بج کر 50 منٹ پر لیبر روم کے اندر ایک صحت مند بچے کی ولادت ہوئی۔ 

اسپتال اعلامیے میں بتایا گیا کہ واش روم میں ڈیلیوری سے متعلق دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، معائنے کے دوران مریضہ میں کچھ ہائی رسک طبی پیچیدگیاں، بشمول پلیٹلیٹس کی کمی اور دیگر غیر معمولی لیبارٹری پیرامیٹرز پائے گئے تھے، جس کے باعث انہیں سخت طبی نگرانی میں رکھا گیا تھا تاہم، بعد ازاں لواحقین مریضہ کو طبی مشورے کے برعکس خود ہی اسپتال سے لے گئے۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ٹیم رات بھر انتہائی متحرک تھی اور متعدد دیگر تشویشناک کیسز بشمول سیزیرین سیکشنز اور بلڈ ٹرانسفیوژن کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔

دوسری جانب ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی کی ہدایت پر واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے اور حقائق کا تعین کرنے کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی سفارشات کی روشنی میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *