Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

ابھی آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کو متعارف کرائے جانے میں 3 ماہ کا عرصہ باقی ہے اور کمپنی کے موجودہ چیف ایگزیکٹو ٹم کک ممکنہ طور پر انہیں پیش نہیں کریں گے (ان کی جانب سے عہدہ ستمبر میں چھوڑ دیا جائے گا)۔

مگر ٹم کک نے اپنے جانے سے قبل ایک بہت غیرمعمولی فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ نئے آئی فونز ماضی کے فونز کے مقابلے میں مہنگے ہوسکتے ہیں۔

اس کی وجہ میموری چپس کے بحران اور قیمتوں میں اضافہ ہے جس میں کمی آنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے ٹم کک نے کہا کہ ہم قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے اثر سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن بہترین کوشش کر رہے ہیں اور ان کا دفاع کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مگر صورتحال مسلسل غیر مستحکم ہو رہی ہے اور بنیادی بات یہی ہے کہ بدقسمتی سے قیتموں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایپل کی جانب سے پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے کو صارفین میں منتقل نہیں کیا گیا۔

البتہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کونسی پراڈکٹس زیادہ مہنگی ہوسکتی ہیں یا قیمتوں میں کتنا اضافہ ممکن ہے۔

مگر آئی فون 18 سیریز ستمبر میں پیش کی جا رہی ہے اور ٹم کک کی جانب سے ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائسز کی قیمتوں میں اضافے کے لیے لوگوں کو تیار کیا جا رہا ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں اس سال کے نئے ماڈلز کی قیمتوں میں 200 ڈالرز تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایپل کمپنی میموری چپس خریدنے والی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے مگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنیوں کی جانب سے بھی کافی خریداری کی جا رہی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق آئی فون 18 پرو کے اندر موجود میموری اور اسٹوریج پرزہ جات آئی فون 17 کے مقابلےمیں 150 ڈالرز زیادہ لاگت کے ہوسکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *