Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
بے گناہ مزدوروں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانا چاہیےٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹیبے گناہ مزدوروں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانا چاہیےٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹی

ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا، میرے خیال سے ایم او یو بھی ختم ہوچکا: ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’میرے خیال میں ایران کے ساتھ ایم اویو ختم ہوچکا ہے‘۔

ترکیے کے دار الحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ اور ایران کے معاملے پر نیٹو سے خوش نہیں ہوں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا، ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو گئی ہے، ایرانیوں کےپاس جوہری ہتھیار ہوتےتو وہ اسےاستعمال کرتے، میں ایران کےساتھ اپناوقت ضائع کرنانہیں چاہتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ہم نے گزشتہ رات ان پر سخت حملہ کیا، انہیں بتا دیا تھا جب بھی حملہ کرو گے توہم بھی حملہ کریں گے، ہمارا مقصد ایران کو جوہری صلاحیت سے محروم کرنا ہے، ہم ایران کو غیر جوہری بنا کر رہیں گے، وہ اچھے لوگ نہیں، وہ سب کو نشانہ بناتےہیں بشمول میرے۔

امریکی صدر ایران معاملے کو کینسر سے تشبیہہ دیتے  ہوئے کہا کہ  ہمیں اس کینسر سے نجات پانا ہوگی، آپ جانتے ہیں نا کینسرکےساتھ کیا کیا جاتا ہے؟ کینسرکو ابتدا ہی میں کاٹ کرنکال دیا جاتا ہے، ایران کے لیےمیری یہی رائے ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتگھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *