مریخ ہمارے نظام شمسی کا ایسا سیارہ ہے جسے سرخ سیارہ بھی کہا جاتا ہے۔
زمین کے اس پڑوسی سیارے کے حوالے سے کافی تحقیقی کام ہوچکا ہے اور وہاں متعدد سائنسی مشنز بھیجے جاچکے ہیں۔
اب امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائیکی مشن نے سرخ سیارے کی دنگ کر دینے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔
خیال رہے کہ سائیکی اسپیس کرافٹ کو نظام شمسی میں موجود سیارچوں کی پٹی کی جانب بھیجا گیا ہے۔
اس سفر کے دوران وہ مئی 2026 میں مریخ کے قریب سے گزرا تھا تاکہ اس کی کشش ثقل کو استعمال کرسکے۔
اس دوران اسپیس کرافٹ نے مریخ کی ہزاروں تصاویر کھینچی تھیں اور ناسا کی جانب سے اب ایک ٹائم لیپس ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں تصاویر کو خوبصورتی سے آپس میں ملایا گیا ہے، جس کے شروع میں مریخ نئے چاند کی طرح نظر آتا ہے اور پھر اس کی سطح اور برفانی قطب جنوبی کا تفصیلی نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
سائیکی کے تصاویر لینے والے امیجر انسٹرومنٹ کے بارے میں سائنسدانوں نے کہا کہ امیجر کی کارکردگی بہترین ہے اور اس نے سرخ سیارے کے وہ مناظر دکھائے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔
یہ اسپیس کرافٹ 2 مئی کو مریخ کے قریب جانا شروع ہوا تھا اور 15 مئی کو بہت قریب سے گزرا۔

Leave a Reply