Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

چمن بارڈر کی بندش نے لاکھوں خاندانوں کا روزگار چھین لیا ہے

چمن بارڈر کی مسلسل بندش،بے روزگاری،مہنگائی اور بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی چمن کے زیرِ اہتمام ٹرنچ روڈچمن میں عظیم الشان عوامی جلسہ صوبائی امیرجماعت اسلامی بلوچستان و رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ جلسے میں جماعت اسلامی کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران، قبائلی عمائدین، تاجروں،علمائے کرام،نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں خاندانوں کا روزگار چھین لیا ہے۔سرحدی تجارت بند ہونے سے عوام تاجرنانِ شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں جبکہ بے روزگاری،مہنگائی اور بدامنی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔باب دوستی کوباب دشمنی بنانے والے عوام کے خیر خواہ نہیں۔چمن سے کراچی تک قومی شاہراہوں،بلوچستان کے شہروں،دیہات اور پہاڑی علاقوں کو محفوظ بنایا جائے تاکہ عوام خوف و ہراس کے بغیر زندگی گزار سکیں۔مستونگ سمیت بلوچستان بھرمیں بے گناہوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے فورسزوحکمران عوامی مسائل کے حل کے بجائے اپنی مراعات اور مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ غریب عوام کے دکھ درد، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ اسمبلیوں میں ایسے افراد بیٹھے ہیں جن سے عوام کو کسی خیر کی امید نہیں۔انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے اور بلند و بانگ نعرے محض دھوکہ ثابت ہوئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *