Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

روانگی کے وقت کا پیشگی اعلان نہ ہی غیر معمولی انتظام کی سرکاری وضاحت، ایران سے خطرے کے باعث نیتن یاہو خاموشی سے امریکا روانہ ہوئے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سکیورٹی خدشات کے باعث خاموشی سے اور غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے ساتھ واشنگٹن روانہ ہوئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر نیتن یاہو نے معمول کے مطابق بن گوریون ائیرپورٹ کے بجائے نواتم ائیر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانگی اختیار کی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نہ تو روانگی کے وقت کا پیشگی اعلان کیا اور نہ ہی اس غیر معمولی انتظام کی سرکاری وضاحت  جاری کی تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایران سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئےکہا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر  اتوار کو کابینہ کا اجلاس بھی وزیراعظم کے دفتر کے بجائے زیر زمین ایک خفیہ مقام پر منعقد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام  نے اس بار نیتن یاہو کے ساتھ سرکاری طیارے میں اسرائیلی سفارتی میڈیا کے صحافیوں کو ساتھ سفر کرنےکی اجازت نہیں دی جس کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی۔

یاد رہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔

امریکا روانگی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں تمام مسائل پر بات ہوگی اور ایران اس میں پہلے نمبر پر ہوگا، ہمارا واضح مقصد اسرائیل کی سلامتی، طاقت اور اسرائیل کے اطراف امن کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *