Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

موٹاپے سے نجات دلانے کے لیے بہترین 13 غذائیں

جسمانی وزن میں اضافہ تو کسی بھی فرد کو پسند نہیں ہوتا بالخصوص اگر پیٹ باہر نکلنا شروع ہوجائے۔

موٹاپا دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے جو متعدد دائمی امراض بشمول ذیابیطس، کینسر اور دیگر کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔

درحقیقت دنیا بھر میں جوان افراد میں موٹاپا عام ہوتا جا رہا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند عام غذاؤں کا استعمال کرکے آپ جسمانی وزن میں کمی لانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

نڈے

انڈے متعدد غذائی اجزا اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور پروٹین ایسا غذائی جز ہے جو پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے کا احساس برقرار رکھتا ہے۔

2020 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ ناشتے میں انڈے کھانے والے افراد کے اندر پیٹ بھرنے کا احساس 4 گھنٹوں تک برقرار رہتا ہے۔

اسی طرح ایک اور تحقیق کے مطابق انڈوں پر مشتمل ناشتہ کرنے والے افراد کو زیادہ وقت تک بھوک نہیں لگتی۔

سبز پتوں والی سبزیاں

سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور ساگ وغیرہ میں فائبر اور ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو پیٹ بھرنے کے احساس کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جسم میں پانی کی کمی سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

ان سبزیوں میں ایسے نباتاتی مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں جو کھانے کی اشتہا کو زیادہ بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

مچھلی

مچھلی میں معیاری پروٹین، صحت کے لیے مفید چکنائی اور دیگر ضروری اجزا موجود ہوتے ہیں۔

ان سب کا امتزاج پیٹ کو بھرے رکھنے اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اسی طح مچھلی میں آئیوڈین بھی موجود ہوتا ہے جو کہ تھائی رائیڈ اور میٹابولزم کے افعال کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

گوبھی یا اس کی دیگر اقسام

گوبھی، بند گوبھی یا بروکولی وغیرہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رکھتی ہیں۔

ان سبزیوں سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہیں کیونکہ ان میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

بیج اور دالیں

چنے، لوبیا یا دالوں میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

ان میں فائبر کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے غذا سست روی سے ہضم ہوتی ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *