اکستان نے سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عراق میں کارروائی کو سعودی عرب کا حقِ دفاع قرار دے دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے امریکا اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد پر زور دیا ہے ، بتایا کہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہيں۔
میڈيا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کویت کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کے اردن اور بحرین کے ساتھ بھی مضبوط دفاعی تعاون موجود ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ضرورت پڑی تو اردن اور بحرین کے ساتھ نئے دفاعی تعاون معاہدوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply