Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بار بار دھمکیاں، انہیں معلوم ہونا چاہیے اگر ہم گئے تو سب اکٹھے جائیں گے، امیر مقام کا بلاول کو جواب

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر امیرمقام نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے وفاقی حکومت کو الٹی گنتی کی دھمکی پر ردعمل میں کہا انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ہم گئے تو سب اکٹھے جائیں گے۔

مظفرآباد کے علاقے کھاوڑا میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا میرپور کے عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا، پیپلز پارٹی کو الزامات کے بجائے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ عوام نے اسے کیوں مسترد کیا۔

امیر مقام کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں حکومت اور انتظامیہ پیپلز پارٹی کے زیرِ اثر ہے، اس لیے بےبنیاد الزامات لگانے کے بجائے عوامی فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ خود اسی نظام کا حصہ ہے اور اہم آئینی عہدوں پر فائز ہے، بار بار دھمکیاں، انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ہم گئے تو سب اکٹھے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اگر آزاد کشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں آپ کی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوال کیا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے تو الیکشن شفاف، کشمیر میں بلاول ہار گئے تو دھاندلی ہوگئی؟

احسن اقبال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کا شور بند کرکے کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کریں، توقع تو یہ تھی کہ میرپور کے نتائج پر بلاول بھٹو نواز اور شہباز شریف کو مبارکباد دیتے لیکن وہ نتائج دیکھ کر چیخیں مار رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *