Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

عراق سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، فضائی حملے صرف مسلح ملیشیا کے خلاف تھے: سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب کے حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ عراق سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، فضائی حملے صرف مسلح ملیشیا کے خلاف تھے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حکومتی  عہدیدارنے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب برادرملک عراق کی حکومت، عوام سےمضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، گزشتہ دنوں میں فضائی حملےعراقی عوام یاسرکارکےخلاف نہیں تھے۔

سعودی عہدیدار نےکہا کہ فضائی حملےکےذریعےمسلح ملیشیا گروپوں کی صلاحیتوں کونشانہ بنایاگیاہے، عراق میں سرگرم مسلح ملیشیا گروپوں سےسعودی عرب کی سلامتی کوخطرہ تھا، ملیشیا گروپوں نےسعودی عرب کے اہم شہری اوراقتصادی ڈھانچےکونشانہ بنایا۔

عہدیدار کے مطابق فضائی حملے ملیشیا گروپوں کےعسکری گوداموں تک محدود تھے، مسلح ملیشیا گوداموں سےسعودی عرب کےاہم مقامات اور پیٹرولیم تنصیبات کونشانہ بنارہےہیں،  سعودی عرب کاردعمل کئی مہینوں سے انتہائی تحمل کامظاہرہ کرنے کے بعد آیا۔

سعودی عہدیدار کا کہنا ہےکہ  دہشتگرد ملیشیا عراق کےمفادات سمیت عرب، اسلامی ممالک کےساتھ تعلقات کونقصان پہنچارہیں ہیں، ملیشیا گروپوں نےعراق کی سرزمین، وسائل کو پڑوسی ممالک کےخلاف جارحیت کےلیےاستعمال کرتی آئی ہے، یہ جماعتیں عراق کے دیگر ممالک کےساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ 

واضح رہے 29 جولائی کو امریکا اور سعودی افواج نے عراق میں مبینہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے مراکز پر حملے کیے تھے جس کےنتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *